کھیل و ثقافت

آئیڈئیل لیون میسی سے ملاقات اور فٹبال سٹار بنناسب سے بڑا خواب ہے:افغان ’لِٹل میسی‘کاانٹرویو

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) پلاسٹک بیگ سے بنی لیون میسی کے نام کی جرسی پہن کر اکثر افغان صوبہ غزنی میں اپنے گھر کے باہر فٹبال کھیلنے والے کم سن افغان بچے جسے لٹل میسی کا نام دیا گیا ہے نے بڑا ہو کر بارسیلونا کے سٹار لیون میسی جیسا فٹبالر بننے کے خواب کا اظہار کر دیا ہے ۔ 
چین کی سرکاری خبر ایجنسی شنہوا نے اس پانچ سالہ کم سن مرتضٰی احمدی تک رسائی حاصل کر لی ہے اور اس سے انٹرویو کیا ہے ۔ مرتضی احمد نے انٹرویو کے دوران شنہوا کو بتایا کہ میری سب سے بڑی خواہش ایک روز میسی سے ملنے کی ہے ۔ اور ان سے فٹبال کھیلنا سیکھ کر ان کی طرح فٹبال سٹار بننا میرا خواب ہے ۔
شنہوا کے نمائندے نے جب لٹل میسی کے گھر تک رسائی کی تو دیکھا کہ اس بچے کا گھر میسی کے پوسٹرز سے بھرا ہوا تھا اور وہ شدید سردی اور برف باری میں گھر کے باہر دیگر بچوں کے ہمراہ فٹبال کھیل رہا تھا ۔ لٹل میسی نے مزید بتایا کہ وہ فٹبال کھیلنے کا بہت زیادہ شوقین ہے اور میسی کے کھیلنے کی مہارت کی مشق کرتا ہے ۔

یاد رہے کہ لٹل افغان میسی کی سوشل میڈیا پر تصاویر شائع ہونے پر دنیا بھر میں اس بچے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا جبکہ لیون میسی نے اس معصوم مداح کو پلاسٹک بیگ کی میسی شرٹ میں ملبوس دیکھا تو فر ط جذبات سے رہ نہ پائے اور خواہش کا اظہار کیا کہ ایک روز وہ اس بچے کے لئے ضرور کچھ کریں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close