Featuredکھیل و ثقافت

بدھ کو الیکشن لیکن زمبابوے میں کئی ورلڈ ریکارڈ بنانے والی قومی ٹیم ووٹ کاسٹ کرسکے گی یا نہیں ؟ بڑی خبر آگئی

ہرارے:زمبابوے کا طویل ترین دورہ کرنے اور کئی ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم کل (منگل کو) پاکستان واپس پہنچ جائے گی اور بدھ کو انتخابی عمل میں حصہ لے کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو زمبابوے کو وائٹ واش کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم کل (منگل کو) وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگی اور دبئی پہنچے گی ۔ قومی کرکٹرز دبئی سے اپنے اپنے شہر روانہ ہوں گے۔ کپتان سرفراز احمد کل شام کراچی اپنے گھر پہنچیں گے جبکہ لاہور اور اسلام آباد کے کرکٹرز کل شام دبئی سے پاکستان پہنچیں گے۔ بدھ کے روز ہونے والے عام انتخابات میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی حصہ لیں گے اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے میں 2 سیریز کھیل کر وطن واپس پہنچ رہی ہے۔ قومی ٹیم نے پہلے آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز میں فتح حاصل کی جس کے بعد شاہینوں نے پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز میں زمبابوے کو وائٹ واش کیا۔ ون ڈے سیریز کے دوران قومی کرکٹ ٹیم نے کئی ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیے۔ پہلی وکٹ کی شراکت پر 304 رنز بنا کر فخر زمان اور امام الحق نے سب سے بڑی شراکت داری کا ریکارڈ قائم کیا۔ علاوہ ازیں فخر زمان نے صرف 18 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کرکے بھی ورلڈ ریکارڈ بنایا جبکہ انہوں نے پاکستان کی جانب سے ڈبل سنچری کرنے والے پہلے کھلاڑی کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close