کھیل و ثقافت

لندن سے ووٹ ڈالنے آیا ہوں، تمام پاکستانی ووٹ ضرور ڈالیں:وسیم اکرم

اسلام آباد : سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میں لندن سے ووٹ کاسٹ کرنے پاکستان آیا ہوں،تمام پاکستانی ووٹ ضرور ڈالیں۔الیکشن کے لئے میرے ووٹ سمیت ہر پاکستانی کا ووٹ بہت ضروری ہے ۔جیو نیوز کی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میرا ووٹ لاہور کے علاقے سمن آباد میں ہے اور میں یہ ووٹ کاسٹ کرنے لندن سے آیا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لئے صرف میرا ووٹ ضروری نہیں ہے بلکہ ہر ایک کا ووٹ ضروری ہے اور میری خواہش ہے کہ سب لوگ اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔ انہوں نے کہا پاکستانی جس کومرضی ووٹ دیں لیکن باہر نکلیں اور ووٹ ضرور کاسٹ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنے کے لئے اگر لائنوں میں لگنا ہے تو یہ اپنے مستقبل کیلئے ہوگا ۔ووٹ ڈالنے کے لئے تھوڑ ی بہت قربانی تو دینی پڑے گی ۔ہنگ پارلیمنٹ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس سے تھوڑے بہت مسائل تو ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے کیلئے گھر سے نکلنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے شہری کو تین چار چیزیں چاہئے ہوتی ہیں جن میں تعلیم ، صحت اور سکیورٹی کے مسائل ہیں اور اس کے ساتھ ہمیں اپنے ادارے مضبوط ہونے چاہئے ۔ اس لئے جو بھی حکومت آئے اس کو چاہئے کہ ان مسائل کو حل کرے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close