کھیل و ثقافت

انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ ،بھارت نے نیپال کو 7وکٹوں سےہرادیا

میرپور(مانیٹرنگ ڈیسک )آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بھارت نے نیپال کو با آسانی 7وکٹوں سے شکست دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میر پور ڈھاکہ کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور نیپال  کی  ٹیم مقررہ 48 اورز میں 169رنز بنا سکی جس میں سندیپ سونر 37 ،راج دیپ 35  اورپریم تمانا 29 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔  ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم  کے اوپنر بلے بازوں نے 124رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا ۔ اوپنر  ریشب پنٹ نے صرف 24 گیندوں پر 78 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ  ایشان کشن 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بھارٹی ٹیم نے مقررہ ہدف 19ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ریشب پنٹ کو شاندار بلے بازی کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close