کھیل و ثقافت

پاکستان نے اظہر علی اور سمیع اسلم کی عمدہ بلے بازی کی بدولت 257 رنز بنا لیے

رمنگھم : انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اظہر علی اور سمیع اسلم کی عمدہ بلے بازی کی بدولت 257 رنز بنا لیے. تفصیلات کے مطابق پاکستان کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 42 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی سات وکٹیں ابھی باقی ہیں،جبکہ اظہر علی 139 رنز بنا کر دوسرے دن کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ یونس خان 21 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے. اظہر علی نے 209 گیندوں پر دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی دسویں سنچری مکمل کی اور میدان پر مصباح الحق کی طرح پش اپس لگا کر خوشی کا اظہار کیا. سمیع اسلم نے اپنی پہلی نصف سنچری سکور کی اور 82 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے اظہر علی کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 181 رنز بنائے. اس سیریز کے دوران حفیظ کوئی بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں اور اس میچ سے قبل بھی ان کی سلیکشن پر اعتراضات سامنے آئے تھے. یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم میچ کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 297 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی. میزبان ٹیم کی جانب سے گیری بیلنس اور معین علی نے نصف سنچریاں بنائیں،بیلنس 70 جبکہ معین علی 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،ان کے علاوہ الیسٹر کک نے 45 رنز کی اننگز کھیلی تھی. واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے پانچ برس کے وقفے کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے والے سہیل خان 96 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کر کے سب سے کامیاب بولر رہے.

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close