کھیل و ثقافت

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما سے متعلق ایسا راز دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا کہ آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے کیونکہ ۔ ۔ ۔

لندن : بھارت کے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کتنے مالدار ہیں، یہ راز دنیا کے سامنے کھل گیا۔ بھارتی کرکٹ کپتان کوہلی اندازے کے مطابق 35 ملین ڈالر جبکہ ان کی اہلیہ 60ملین ڈالر کے اثاثے رکھتی ہیں۔ دونوں کی مشترکہ ملکیت 95 ملین امریکی ڈالر ہے جو بڑھتی جارہی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ایک ہوجانے کے بعد اگلے دو برس میں وہ ایک ہزار کروڑ روپے کے فیگر کو چھولیں گے۔ کوہلی کرکٹ میچ فیس، آئی پی ایل اور کمرشل معاہدوں جبکہ بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما فلموں، اشتہارات اور سرمایہ کاری سے پیسے کماتی ہیں۔ انہیں فی فلم 10کروڑ اور برانڈز کی تشہیر سے چار کروڑ روپے ملتے ہیں، ریئل اسٹیٹ میں بھی40 کروڑ کی سرمایہ کر رکھی ہے۔

کوہلی 120کروڑ روپے سالانہ انکم کے ساتھ دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں، وہ 28 برانڈز کی تشہیر کرتے ہیں، ٹینس ٹیم یو اے ای رائلز کے شریک مالک اور جمزکی چین چلاتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close