آئرلینڈاورانگلینڈ کےخلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کااعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ قومی ٹیم18 اور20 اگست کو آئرلینڈ کے ساتھ دو ون ڈے میچز ہیں جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کی سیریزکا آغاز24 اگست سے ہوگا۔ جس کےلیے15رکنی قومی ٹیم کااعلان کیاگیاہے۔دونوں سیریز کے لیے ایک مضبوط ٹیم میدان میں اتارنے کے لئے فاسٹ بولر عمرگل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جن کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیاان میں کپتان اظہرعلی، شرجیل خان، محمد حفیظ، سمیع اسلم، بابراعظم، شعیب ملک، سرفرازاحمد ، محمد رضوان ، محمد عامر، وہاب ریاض ، حسن علی، یاسر شاہ اور محمد نواز شامل ہیں جب کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور عمر اکمل بدستور سلیکشن کمیٹی کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے اور، انورعلی، اسد شفیق، صہیب مقصود، ظفرگوھراورمحمد عرفان کو ڈراپ کردیا گیا