کھیل و ثقافت

مصری فٹ بالر محمد صالح پر دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے کا الزام

لندن: مصری فٹ بالر محمد صالح پر دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے کا الزام ہے جس کے بعد میری سائیڈ پولیس نے مصری اسٹرائیکر کی جانب سے خلاف قانون حرکت کا نوٹس لے لیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق معمول کی ٹریننگ کیلئے گراؤنڈ کی طرف جانے والے محمد صالح اپنی گاڑی میں موبائل فون پر بات کر رہے تھے جن کو اس بات کا بھی اندازہ نہیں ہوا کہ ایک قریبی گاڑی سے ان کی ویڈیو بنائی جا رہی ہے۔ ویڈیو بنانے والے شخص نے اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا اور پولیس حکام اب اس واقعے کی تحقیق کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close