پاکستان کی پہلی کامیابی، ایلکس ہیلز پویلین واپس
انگلینڈ نے ابتدائی آٹھ اووروں کے اختتام پر بغیر ایک وکٹ کے نقصان کے 32 رنز بنائے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایلکس ہیلز تھے جن کا محمد عامر کی گیند پر یاسر شاہ نے ایک انتہائی عمدہ کیچ پکڑا۔ ایلکس ہیلز کے آؤٹ ہونے جو روٹ بیٹنگ کے لیےمیدان میں آئے ہیں۔
انگلینڈ کے اوپنر ایلکس ہیلز کےخیال میں فیلڈر نے گیند کو زمین پر لگنے کے بعد کیچ کیا لیکن آن فیلڈ امپائر نے انھیں کیچ آؤٹ قراردیا۔ جب امپائر تھرڈ سے صاف کیچ پکڑنے کی تصدیق کی کوشش گئی تو صرف ایک زویے کی فٹیج موجود تھی اور اس طرح تھرڈ امپائر نے آن فیلڈ امپائر کے فیصلے کو برقرار رکھا اور ایلکس ہیلز سر ہلاتے ہوئے پویلین لوٹ گئے۔
میچ کے آغاز پر دونوں ٹیموں نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
ماہرین کے مطابق پہلی اننگز میں پاکستانی فاسٹ بولروں کے پچ سے مدد مل سکتی ہے لیکن میچ کی چوتھی اننگز میں بیٹنگ مشکل ہوگی۔
پاکستان نے اس میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہے اور 25 سالہ آل راؤنڈر افتخار احمد اور وہاب ریاض کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
افتخار احمد نے محمد حفیظ کی جگہ لی ہے جو بلے بازی کے شعبے میں متاثر کن کاکردگی دکھانے میں ناکام رہے جبکہ غیرقانونی بولنگ ایکشن کے باعث وہ پہلے ہی بولنگ کروانے سے قاصر ہیں۔
وہاب ریاض راحت علی کی جگہ یہ میچ کھیل رہے ہیں۔
یہ دسواں موقع ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ٹیسٹ میچ میں اوول کے میدان پر مدِمقابل ہیں۔
اس میدان میں ماضی میں پاکستان کا ریکارڈ بہتر رہا ہے اور اس نے ماضی میں کھیلے گئے نو میچوں میں سے چار میچ جیتے ہیں، تین میں اسے شکست ہوئی ہے جبکہ دو ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے ہیں۔
پاکستان کے لیے اس سیریز کو برابر کرنے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے جبکہ انگلینڈ کو ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست آنے کے لیے یہ میچ لازماً جیتنا ہوگا۔
اس ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو دو ایک سے برتری حاصل ہے اور لارڈز میں پہلے ٹیسٹ میں 75 رنز سے شکست کھانے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا اظہار کیا ہے اور اولڈ ٹریفرڈ ٹیسٹ میں 330 رنز اور ایجبسٹن میں 141 رنز سے کامیابی حاصل کی ہے۔