کھیل و ثقافت

فجی کا پہلا، فیلپس کا 22 واں طلائی تمغہ

جمعرات کو فیلپس نے ریو میں اپنا چوتھا گولڈ میڈل 200 میٹر میڈلے کے مقابلے میں حاصل کیا۔

وہ لگاتار چار اولمپکس میں کوئی بھی ایک مقابلہ جیتنے والے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ انھوں نے سنہ 2004، سنہ 2008 اور سنہ 2012 کے اولمپکس میں بھی اس ریس میں کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ اولمپکس میں مجموعی طور پر فیلپس کا 22 واں طلائی تمغہ جبکہ مجموعی طور پر 26واں تمغہ ہے۔

اس مقابلے میں 31 سالہ مائیکل فلپ کے ساتھ ان کے امریکی ساتھی تیراک ریان لوکتے بھی شامل تھے لیکن وہ پانچویں پوزیشن ہی حاصل کر پائے۔

جمعرات کو خواتین کے 100 میٹر کے فری سٹائل تیراکی کے مقابلے میں امریکہ کی سیمون مینویل اور کینیڈا کی پینی اولیکسیاک کے درمیان گولڈ میڈل کے لیے مقابلہ ٹائی ہوا۔

اس طرح سیمون مینویل ایسی پہلی سیاہ فام خاتون بن گئیں جنھوں نے تیراکی کے مقابلے میں امریکہ کے لیے طلائی تمغہ حاصل کیا ہو۔

رگبی سیون میں کانسی کا تمغہ جنوبی افریقہ کو ملا جس نے جاپانی ٹیم کو شکست دی۔

چھٹے دن کی ایک اہم بات جنوبی بحرالکاہل کے ملک فجی کا اولمپکس کی تاریخ میں پہلا تمغہ رہی۔

فجی نے رگبی سیون کے فائنل مقابلے میں برطانیہ جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دیکر طلائی تمغہ حاصل کیا۔

چھٹے دن کے اختتام پر امریکہ 16 طلائی تمغوں سمیت کل 38 تمغے جیت کر میڈل ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ چین بدستور دوسرے نمبر پر ہے جس کے کھلاڑیوں نے 11 طلائی، آٹھ نقرئی اور 11 کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔

جمعرات کو ٹیبل ٹینس میں چینی کھلاڑی ما لونگ نے اپنے ہی ملک کے دوسرے کھلاڑی ژانگ کو ہرا کر خطاب اپنے نام کیا اور اس طرح چین کو ایک اور گولڈ میڈل حاصل ہوا۔

چھٹا دن برطانیہ کے لیے بھی بہت اچھا رہا اور اس کی مردوں کی سائیکلنگ ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی برطانیہ چار گولڈ میڈل، چھ نقرئی اور چھ کانسے کے تمغوں کے ساتھ 16 تمغے جیت کر آٹھویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close