کھیل و ثقافت

خاتون ٹینس پلیئر گیبریلا ٹیلر کوزہر دینے کا انکشاف

رواں برس کے ومبلڈن ایونٹ کے دوران ایک نوجوان خاتون ٹینس پلیئر کو زہر دینے کا انکشاف ہوا ہے۔18 سالہ گیبریلا ٹیلر کونہ صرف ایونٹ سے دستبردار ہونا پڑا بلکہ چار دن آئی سی یو میں بھی گزارنا پڑے تھے، وہ ایک ایسے جزو کا شکار ہوئی تھیں جو جانوروں میں پایا جاتا ہے، اس سے اندرونی طور پر اخراج خون اور حرکت قلب بند ہوسکتی ہے، والدہ ملینا ٹیلر کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی ایونٹ کے آغاز پر فٹ اور بہتر کارکردگی کیلیے پُراعتماد تھی۔ پولیس اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ انھیں جان بوجھ کر تو زہر نہیں دیا گیا، لندن پولیس نے واقعہ کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close