کھیل و ثقافت

بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں بنیادی کردار پی ایس ایل کا تھا، مشتاق احمد

پشاور: نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ پی ایس ایل ہی واپس لائے گی۔ پشاور میں زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ پی ایس ایل ہی واپس لائے گی، پی ایس ایل کی کامیابی میں پی سی بی کے ساتھ ساتھ فرنچائزز کا بھی ہاتھ ہے، یہی فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس لانے میں کامیاب ہوئے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پورے پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ میچوں کا انعقاد ہوگا، غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان ميں لانے کے لیے سابق کرکٹرز کو آگے آنا ہوگا جو سفیر بن کر غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان آکر کھیلنے کے لیے راضی کریں۔

مشتاق احمد نے کہا کہ احسان مانی کا کرکٹ کے حوالے سے کافی تجربہ ہے امید ہے کرکٹ میں بھی تبدیلی آئے گی۔ وزیراعظم عمران خان ایک اسپورٹس مین ہے اور وہ ملک میں کھیلوں کے لیے جو پالیسی لارہے ہیں اس حوالے سے مثبت سوچ رکھیں اور حکومتی پالیسی کو سپورٹ کریں۔ پی ایس ایل میں کرپشن کی باتوں اور پی سی بی کے بجٹ کے آڈٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ احتساب اچھی بات ہے سب کا احتساب ہونا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close