کھیل و ثقافت

رشی کپورکی لٹل ماسٹرحنیف محمد کے انتقال پر طنز سے بھرپورٹوئٹ

ممبئی: بالی ووڈ اداکاررشی کپورجو سوشل میڈیا پر اپنے متضاد بیانات کے حوالے سے کافی مشہورہیں اور اب انہوں نے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹرحنیف محمد کے انتقال کی خبر پر دکھ کا تو اظہار کیا لیکن ساتھ ہی طنز کے نشتر چلانا نہ بھولے جس کے بعد ان ہی کے مداح انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکاررشی کپورسوشل میڈیا پراپنے خیالات کا اظہارکرتے ہیں تو آداب واخلاق کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیتے ہیں اورطنز کے ایسے تیر چلاتے ہیں  جس کے بعد وہ متعدد بار تنازعات کا بھی شکارہوچکے ہیں اوراب انہوں نے اپنے اسی طنزیہ رویے کو پاکستان کے لیجنڈ کرکٹرحنیف محمد کے انتقال کی خبرپربھی بڑھ چڑھ کردکھایا۔

اداکارنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرحنیف محمد کے انتقال کی خبرپرایک پرانا میچ یاد کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ممبئی کے اسٹیڈیم میں حنیف محمد کوٹیسٹ میچ کے دوران بھارتی فاسٹ بالر”رماکانت دیسائی” کے اوورکی دوسری بال پرآؤٹ ہوتے ہوئے دیکھا تھا جب کہ اس طنزکے بعد انہوں نے محض “RIP” لکھ کراپنے دکھ کا بھی اظہارکیا۔

Seen Hanif Mohammadji get out second ball first over to Ramakant Desaiji at Brabourne Stadium,Mumbai,as a kid. RIP!

 

اداکارکے اس طنزیہ اندازپران ہی کے مداح نے رشی کپورکو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت کہاں تھے جب لیجنڈ کرکٹر نے ٹرپل سنچری بنائی تھی۔

Seen Hanif Mohammadji get out second ball first over to Ramakant Desaiji at Brabourne Stadium,Mumbai,as a kid. RIP!pic.twitter.com/4L3eOiq9yK

@chintskap 
Where were u when he scored triple century..?

 

اس خبر کو بھی پڑھیں: گاندھی خاندان کے خلاف بیان دینے کے بعد رشی کپور کو سیکیورٹی مسائل کا سامنا 

ایک  اور مداح نے اپنے جذبات کا اظہارکچھ اس طرح کرتے ہوئے لکھا  کہ رشی کپورایک ناکام ہیروکے باپ ہیں اورہمیشہ فضول طنزکرتے ہیں۔

Seen Hanif Mohammadji get out second ball first over to Ramakant Desaiji at Brabourne Stadium,Mumbai,as a kid. RIP!pic.twitter.com/4L3eOiq9yK

@chintskap You and your lame sarcasm; father of a flop hero

 

رشی کپورپر تنقید کرتے ہوئے ان کے ایک  اور مداح کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اسٹیڈئیم میں میچ دیکھے ہیں جب کہ ان کی اس زبان سے ایسا لگتا ہے کہ وہ کبھی بھی “اسپورٹس پرسن” نہیں رہے ہوں گے۔

Seen Hanif Mohammadji get out second ball first over to Ramakant Desaiji at Brabourne Stadium,Mumbai,as a kid. RIP!pic.twitter.com/4L3eOiq9yK

@chintskap -You watched matches in d stadia? Strange. Your body or its language don’t suggest you ever been a sports person.

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close