اوول ٹیسٹ کا چوتھا دن شروع
انگلینڈ نے کیھل کے تیسرے دن کے اختتام چار وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے تھے اور اسے پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری کو ختم کرنے کے لیے 126 رنز کی ضرورت تھی۔
انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں جو روٹ، ایلکس ہیلز، الیسٹر کک اور جیمز ونس شامل ہیں۔
یاسر شاہ نے انتہائی عمدہ بولنگ کرتے سات اووروں میں صرف پندرہ رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
وہاب ریاض نے الیسٹر کک کو آؤٹ کر کے پاکستان کی پہلی بڑی کامیابی دلائی۔ وہاب ریاض نے اپنے بولنگ سپیل کا آغاز انتہائی برق رفتاری سے کیا۔ البتہ امپائر نے وہاب ریاض کو پچ کے خطرناک حصے میں جانے کی وجہ سے ایک وارننگ دی تھی۔
خیال رہے کہ دو مزید وارننگ کی صورت میں وہ اس اننگز میں مزید بولنگ نہیں کر سکیں گے۔
اس سے پہلے پاکستان کی پوری ٹیم 542 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو پہلی اننگز میں 214 رنز کی برتری حاصل ہوئی ۔ پاکستان کی جانب سے یونس خان نے اپنے کریئر کی چھٹی ڈبل سنچری سکور کی۔ یونس خان 218 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔
آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سہیل خان تھے۔ فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی اپنے کریئر کا سب سے زیادہ 39 رنز سکور کر کے ناٹ آؤٹ رہے۔