ایشیاء کپ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان، سرفراز قیادت کریں گے
لاہور: چیف سلیکٹر انضمام الحق نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، شعیب ملک، محمد عامر، شاداب خان، امام الحق اور بابر اعظم شامل ہیں۔
شان مسعود، آصف علی، حارث سہیل، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، جیند خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی بھی ایشیاء کپ کے لیے قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔
ایشیا کپ کے لیے آل راؤنڈر عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ میں ناکام کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہوئے ہیں اور ان کی جگہ شان مسعود کو موقع دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ رواں ماہ کی 15 تاریخ سے دبئی میں شروع ہوگا جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔