کھیل و ثقافت

ایشین گیمز ولیج سے اشیاء غائب ہونے کا معاملہ، ہاکی کھلاڑی ملوث

لاہور: ایشین گیمز ولیج سے اشیاء غائب میں ہاکی کھلاڑیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے کمروں سے استعمال کی اشیاء غائب کیں جن میں سے کچھ کو ولیج انتظامیہ نے جکارتہ ائرپورٹ سے برآمد کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ولیج انتظامیہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے جرمانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم معاملہ طے پانے پر متوقع بھاری جرمانے سے کھلاڑی بچ گئے۔ دستے کی انتظامیہ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نےمعاملہ رفع دفع کرانےکی کوشش کی۔ پی او اے کے عہدیداروں نے مقامی انتظامیہ اور اولمپک کونسل آف کی مدد سے معاملہ ختم کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close