کھیل و ثقافت

پاکستانی خاتون نے گلیشیئر پر سائیکل چلا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

اسلام آباد: اسکردو میں پاکستانی خاتون ثمر خان نے سطح سمندر سے ساڑھے 4 ہزار میٹر بلند بیافو گلیشئر پر سائیکل چلا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا جب کہ انہوں نے اسلام آباد سے بیافو گلیشیئر تک سائیکلنگ کا بھی ریکارڈ بنا ڈالا۔

ثمر خان دنیا کی وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ وہ 24 جولائی 2016 کو اسلام آباد سے اکیلی سائیکلنگ کرتی ہوئی اسکردو پہنچیں، انھوں نے ایک ہزار کلو میٹر سے زائد فاصلہ 15 روز میں طے کیا۔ شگر کے اسکولی گاؤں سے 3 روز پیدل ٹریکنگ کے بعد بیافو گلیشئر پہنچیں جہاں انہوں نے سائیکلنگ کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔

Bozo 1

پاکستان کا نام روشن کرنےوالی ثمرخان اسلام آباد سے خنجراب تک کا سفر بھی سائیکل پر کرچکی ہیں، انہیں محکمہ سیاحت گلگت بلتستان نےتعریفی اسناد بھی دی ہیں جب کہ ثمر خان گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس میں مہمان بھی بنیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close