کھیل و ثقافت

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، کوئی بھی پاکستان بیٹسمین ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بناسکا

آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق بھارت کے ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ دوسرے، نیوزی کے کین ولیمسن تیسرے، انگلینڈ کے جوئے روٹ چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر ہیں جب کہ عثمان خواجہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کے باعث دسویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا تاہم اظہرعلی 16 ویں اور اسد شفیق 20 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بولرز کی فہرست میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ٹاپ پر ہیں، جنوبی افریقہ کے ربادا اور ورنون فلینڈر بالترتیب دوسرے اور تیسرے، بھارت کے رویندرا جڈیجا چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پانچویں نمبر پر ہیں، پاکستان کے محمد عباس پہلی بار ٹاپ 20 بولرز کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں اور ان کا 13واں نمبر ہے۔
آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق آل راﺅنڈرز کی فہرست میں بھی پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ 5 میں جگہ نہیں بناسکا۔ اس فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے، بھارت کے رویندرا جڈیجا دوسرے، جنوبی افریقہ کے فلینڈر تیسرے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر چوتھے اور بھارت کے روی چندرن ایشون پانچویں نمبر پر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close