کھیل و ثقافت

مصباح الحق ، سرفراز کو ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کے خواہاں

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے اہم رکن و سابق کپتان مصباح الحق نے سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنے کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ گزشتہ دنوں پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان نے کہا تھا کہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سرفراز احمد کیلئے بوجھ ہے انہیں اس ذمہ داری سے الگ کر دینا چاہیے۔

اس بیان کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا تھا جس کے بعد چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے بھی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ورلڈکپ تک برقرار رکھنے کے فیصلے سے متعلق سوال پر کہا تھا کہ اس حوالے سے کرکٹ کمیٹی کی تجاویز کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے 4 رکنی کرکٹ کمیٹی کے اہم رکن و سابق کرکٹر مصباح الحق نے سرفراز احمد کے کپتان برقرار رہنے کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔

اسٹیٹ بینک کرکٹ گراؤنڈ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ تک کیلئے سرفراز احمد کو کپتان بنادینا چاہیے، ان کی کپتانی میں ٹیم کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیاء کپ کی شکست سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی کا کام صرف کرکٹ کی بہتری کیلئے تجویز دینا نہیں بلکہ ان پر عمل درآمد کرانا بھی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے کپتان کی نامزدگی کرکٹ بورڈ کا کام ہے، اُن کا کام اچھی کارکردگی دکھانا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close