باکسر عامر خان کی دوستوں کے ہمراہ داتا دربار پر حاضری
لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے داتا دربار حاضری دی کہتے ہیں کہ صوفیائے کرام کی درگاہوں پر آکر سکون ملتا ہےپنجاب حکومت کی جانب سے باکسنگ اکیڈمی کیلئے جگہ کے بارے میں کوئی جھوٹ نہیں بولا۔
تفصیلات کےمطابق عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے دوستوں کے ہمراہ داتار دربار پرحاضری دی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر نے کہا کہ حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش جیسے صوفیاءکرام کی درگاہ پر آکر مجھے سکون ملتا ہے جب بھی لاہور آتا ہوں داتا دربار حاضری دیتا ہوں۔ عامر خان نے داتا دربار حاضری کے بعد نیاز بھی تقسیم کی اور وہاں موجود لوگوں سے ہاتھ ملائے۔ لاہور میں باکسنگ اکیڈمی قائم کرنے کے بارے میں باکسر نےبتایا کہ پنجاب حکومت سے معاہدے بارے انہیں جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں انہیں اس جگہ کا دورہ بھی کروایا گیا جہاں باکسنگ اکیڈمی کیلئے جگہ دی جارہی تھی۔ عامر خان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کھیلوں سے محبت کرنے والے ہیں، ان سے اچھے تعاون کی امید رکھتا ہوں۔