کھیل و ثقافت

ابوظہبی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے3 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنالیے

ابوظہبی : تین میچوں کی سیریز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ٹام لیتھم اور جیت روال نے اننگزکا آغاز کیا تو 20 کے مجموعی اسکور پر جیت راول 7 رنز بنا کر فاسٹ باؤلر محمد عباس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

ٹام لیتھم بھی کریز پر زیادہ دیر تک نہ رک سکے اور13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، روس ٹیلر 2 رنز بناسکے، دونوں بلے بازوں کو یاسر شاہ نے آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کے بروس آکسنفورڈ اور انگلینڈ کے ای این گولڈ امپائرنگ جبکہ آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کے درمیان 4 سال قبل متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 55 ٹیسٹ میچز ہوئے ہیں جن میں پاکستان نے 24 اور نیوزی لینڈ نے 10 جیتے جبکہ 21 میچ ڈار رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ باؤلر محمد عباس کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ ٹیسٹ سیریز میں عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ئوے 2 ٹیسٹ میچز میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close