کھیل و ثقافت

پہلا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کی ٹیم 153 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی بیٹنگ جاری

ابوظہبی: تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 153 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے جب کہ پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیت راول اور ٹام لاٹہم نے کیا تاہم اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 35 رنز کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے، کچھ ہی دیر بعد راس ٹیلر بھی 2 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے نصف سنچری مکمل کی اور 63 رنز بنائے تاہم کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کا مڈل آرڈر زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم صرف 153 رنز بناکرپویلین لوٹ گئی۔

ابوظہبی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، اسد شفیق,حارث سہیل، بابر اعظم، کپتان سرفراز احمد، یاسر شاہ، بلال آصف، محمد عباس اور حسن علی پر مشتمل ہے۔

رواں سال قومی ٹیم کی کارکردگی مثبت رہی، آئرلینڈ کو واحد میچ میں شکست دی، انگلینڈ میں سیریز 1-1 سے برابر کی جب کہ یو اے ای میں آسٹریلیا پر 0-1 سے برتری حاصل کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-3 سے فتح حاصل کی تھی جب کہ ون ڈے سیریز بارش ہوجانے کے باعث 1-1 سے برابر رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close