کھیل و ثقافت

پہلے ٹیسٹ کا دوسرا روز، شاہینوں نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنالیے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں کھانے کے وقفے تک گرین شرٹس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنالیے ہیں
میچ کی پہلی اننگز میں کیوی سائڈ 153 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد شاہینوں نے پہلے روز 2 وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنائے تھے۔ میچ کے دوسرے روز کھانے کے وقفے تک شاہینوں نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنالیے ہیں۔ بابر اعظم 24 اور اسد شفیق 25 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل پہلی اننگ میں پاکستانی بلے بازوں نے نیوزی لینڈ کے بیٹنگ لائن تہس نہس کرکے رکھ دی تھی۔ پاکستان باﺅلرز کیویز پر قہر بن کر ٹوٹے اور وکٹوں پر وکٹیں اڑاتے چلے گئے۔ یاسر شاہ نے 3 شکار کیے جبکہ محمد عباس، حسن علی اور حارث سہیل نے دو دو کھلاڑیوں کو دبوچا۔ بلال آصف بھی ایک شکار کرنے میں کامیاب رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close