کھیل و ثقافت

ابوظہبی ٹیسٹ: چار وکٹیں گنوانے کے بعد کیویز ٹیم سنبھل گئی

ابوظہبی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنالیے۔ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کیویز ٹیم نے تیسرے روز کھل کا آغاز 56 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ کیا تو کپتان کین ولیمسن 27 اور جیت راول 26 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

دونوں بلے باز محتاط انداز اپناتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھاتے رہے تاہم 86 کے مجموعے پر ولیمسن یاسر شاہ کا شکار بن گئے، وہ 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اوپننگ بلے باز جیت راول اور روس ٹیلر نے بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن ٹیلر کی اننگز 19 رنز تک ہی محدود رہی جنہیں حسن علی نے آؤٹ کیا۔

پاکستانی بولروں کے خلاف مزاحمت کرنے والے اجیت راول بھی 46 رنز پر ہمت ہار گئے، پانچویں وکٹ پر ہینری نکلسن اور بی جے واٹلنگ نے ذمہ دارانہ انداز اپنایا اور 86 رنز کی شراکت کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 شکار کیے جب کہ یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم بھی اپنی پہلی اننگز میں 227 رنز بناسکی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close