کھیل و ثقافت

ناٹنگھم میں انگلینڈ کی تاریخ ساز فتح

پاکستان کی پوری ٹیم نے 42.4 اوورز میں 275 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 21 رنز بنائے۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں سمیع اسلم نے آٹھ، اظہر علی نے 13، شرجیل خان نے 58، بابر اعظم نے نو، شیعب ملک نے ایک، سرفراز احمد نے 38 ، حسن علی نے چار، محمد نواز نے 34، وہاب ریاض نے 14 اور محمد عامر نے 58 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے چار، عادل رشید نےدو، بین سٹوکس، پلنکٹ، معین علی اور مارک وڈ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 445 رنز کا ہدف دیا۔

انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 444 رنز بنائے۔ یہ ایک روزہ میچوں میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا سکور ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے بٹلر نے پانچ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے صرف 22 گیندوں پر اپنی نصف سینچری مکمل کی جو کسی بھی انگلش بلے باز کی ایک روزہ میچوں میں تیز ترین نصف سینچری ہے۔

ایئن مورگن اور بٹلر نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 100 سے زائد رنز کی شراکت قائم کی۔ ایئن مورگن 57 اور بٹلر 90 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی اننگز کی خاص بات ایلکس ہیلز کی شاندار بیٹنگ رہی۔ انھوں نے چار چھکوں اور 22 چوکوں کی مدد سے 171 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ یہ کسی بھی انگلش بلے باز کا ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی سکور ہے۔

ٹرینٹ بریج کے میدان پر کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو جیسن روئے اور ایلکس ہیلز نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا تھا۔

انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی جیسن روئے تھے جو 15 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ایلکس ہیلز اور جو روٹ نے 248 رنز کی شراکت قائم کی۔

ایلکس ہیلز کو حسن علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا تھا جبکہ جو روٹ 85 کے انفرادی سکور پر محمد نواز کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے ایک اور حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ وہاب ریاض نے اپنے دس اووز میں 110 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔ دیگر بولروں میں محمد عامر نے دس اوورز میں 72، شعیب ملک نے تین اوورز میں 44 رنز اور اظہر علی نے ایک اوور میں 20 رنز دیے۔

یاسر شاہ نے بھی چھ اوورز میں 48 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

تیسرے میچ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ پاکستانی ٹیم میں عماد وسیم کی جگہ محمد نواز کو شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

لارڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چار وکٹوں سے جب کہ ساؤتھمپٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت پاکستان کو 44 رنز سے ہرایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close