کھیل و ثقافت

معنی خیز مبارکباد پر بابر اعظم کی زینب عباس کو شٹ اپ کال

دبئی: سوشل میڈیا پر کرکٹرز بھی اپنے بارے میں دیئے گئے ریمارکس پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ دبئی ٹیسٹ میں بابر اعظم کی جانب سے سنچری بنانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنماعندلیب عباس کی بیٹی اور ٹی وی اینکر زینب عباس نے بابر اعظم کو ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا بیٹا قرار دیا جس پر بابر اعظم نے خاتوں کو شٹ اپ کال دے دی۔

زینب عباس نے بابر اعظم کی سنچری پر انہیں ‘معنی خیز انداز’ میں مبارکباد کی ٹوئٹ کی جو بابر اعظم کو پسند نہ آئی اور انہوں نے زینب عباس کو سخت جواب دیا۔

زینب عباس اور بابر اعظم کے درمیان اس نوک جھوک کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا نام ٹرینڈ ہونے لگا اور شائقین کرکٹ نے بھی اس پر تبصرے شروع کردیے۔

زینب عباس نے اپنی ٹوئٹ میں بابر کو سنچری بنانے پر شاباشی دی اور لکھا کہ ”مجھے بڑا اچھا لگا جب باقی کھلاڑی کوچ مکی آرتھرکو ان کے ‘بیٹے’ کی سنچری پر مبارک باد دے رہے تھے”۔

زینب عباس کی اس ٹوئٹ پر بابر اعظم نے جواباً لکھا: ‘کچھ کہنے سے قبل سوچ لیا کریں اور اپنی حد سے تجاوز کرنے کی کوشش نہ کریں’۔

بابر اعظم کی اس ٹوئٹ کے بعد جو شائقینِ کرکٹ بابر اعظم کی سنچری پر انہیں داد دے رہے تھے وہ بھی زینب عباس اور بابر اعظم کے درمیان ہونے والی ٹوئٹس پر تبصرہ کرنا شروع ہو گئے۔

خیال رہے کہ زینب عباس آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھی کئی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنواکر سوشل میڈیا میں خبروں میں رہیں۔

ان کے بارے میں مشہور تھا کہ جو غیر ملکی کھلاڑی ان کے ساتھ تصویر بنواتا ہے وہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکتا۔

ان کی سوتیلی والدہ نائیلہ بھٹی، پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر میڈیا کی حیثیت سے کام کر چکی ہیں۔ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے استعفے کی وجہ سے نائیلہ بھٹی نے کرکٹ بورڈ کو خیر باد کہہ دیا۔

وہ نجم سیٹھی کے قریب ہونے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کی بھی پراجیکٹ ہیڈ تھیں۔ تاہم احسان مانی کے چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد نائیلہ نے بورڈ کی ملازمت کو خیر باد کہہ دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close