کھیل و ثقافت

وزیراعظم کی یاسر شاہ کو تیز ترین 200 وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو 33 میچوں میں 200 وکٹیں لے کر 82 سالہ ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے یاسر شاہ کو مبارک باد دی اور لکھا کہ ’ یاسر شاہ نے آسٹریلوی باؤلر کا ریکارڈ توڑ کر صرف 33 میچوں میں تیز ترین 200 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے باؤلر کا اعزاز حاصل کرلیا‘۔

وزیراعظم نے یاسر شاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید لکھا کہ ’گزشتہ ہفتے انہوں نے ٹیسٹ میچ میں 14 وکٹیں لے کر میرا ریکارڈ بھی برابر کیا تھا‘۔

خیال رہے کہ یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کی دوسری اننگز میں کیوی بلے باز ولیم سمر ویلے کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے یہ سنگِ میل عبور کیا تھا۔

یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپینر کلیری گریمیٹ کا ریکارڈ توڑا ہے،کلیری گریمیٹ نے 82 سال قبل 1936 میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 14وکٹیں لے کر سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا 36سال پرانا ریکارڈ بھی برابر کیا۔

سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان نے 1982 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں 116رنز کے عوض 14وکٹیں لی تھیں۔

یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹوں لینے والے پہلے پاکستانی ہیں اور کرکٹ کی دنیا کے دوسرے باؤلر ہیں جنہوں 17 ٹیسٹ میچوں میں 100 وکٹیں لیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close