کھیل و ثقافت
13ویں سی این ایس اسکواش چمپئن شپ مصر کے یوسف ابراہیم نے جیت لی
مصر کے یوسف ابراہیم نے فائنل میں پاکستان کے فرحان محبوب کو شکست دے کرتیرہویں چیف آف نیول اسٹاف اوپن انٹرنیشنل اسکواش چمپئن شپ اپنے نام کرلی۔
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان بھی اختتامی تقریب میں شریک تھے۔
میچ کے اختتام کے پر نیول چیف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
چمپئن شپ 6 تا 10 دسمبر پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کھیلی گئی۔
چمپئن شپ میں پاکستان سمیت ایران، مصر، ملائشیا، قطر، میکسیکو، ہانگ کانگ، کویت اور پرتگال کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔