کھیل و ثقافت

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان: 8 میچز پاکستان میں ہوں گے

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا شیڈول جاری کردیا گیا جس کے مطابق ایونٹ کے 8 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب 14 فروری کو دبئی میں ہو گی جس کے بعد ایونٹ کا باقاعدہ آغاز دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔

ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8 میچز پاکستان میں ہوں گے، شیڈول کے مطابق 3 میچز لاہور اور فائنل سمیت 5 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

متحدہ عرب امارات کے بعد پاکستان میں پہلا میچ 7 مارچ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ 9 مارچ کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔

دس مارچ کو دو میچز کھیلے جائیں گے، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈر ایٹرز کا مقابلہ کراچی اور لاہور قلندرز اور چھٹی ٹیم نیشنل اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close