کھیل و ثقافت

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی آسٹریلیا فاتح

مہمان ٹیم نے 129 رنز کا مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر 17.5 اوور میں حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور گلین میکس ویل نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 93 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے میکس ویل نے سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 66 جب کہ ڈیوڈ وارنر نے تین چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے سچیت پتھیرانا اور دلشان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے تھے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے ڈی سلوا نے پانچ چوکوں کی مدد سے 62 اور پریرا نے چار چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ایڈم زامپا اور فالکنر نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کے گلین میکس ویل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close