بالی وڈ حسینہ عرشی خان شاہد آفریدی کی حمایت میں کھل کر سامنے
بالی وڈ اداکارہ اور ماڈل عرشی خان نے شاہد آفریدی کو پاکستان ٹیم میں شامل نہ کرنے پر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ۔
بالی وڈ حسینہ عرشی خان شاہد آفریدی کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئیں اور اعلان کیا ہے کہ اگر شاہد آفریدی کو پاکستانی ٹیم میں شامل نہ کیا گیا تو وہ نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے برہنہ ہو کر دھرنا دیں گی ۔
عرشی خان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی ابھی بھی نوجوان ، فٹ اور ان فارم ہیں تاہم انہیں ہر فارمیٹ میں کھیلنے کا موقع دیا جانا چاہئیے ۔” اگر آفریدی کو اس مرحلے پر ٹیم سے نکالا گیا تو یہ پاکستانی کرکٹ کیلئے بڑا نقصان ہو گا “۔جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے کیسے اندازہ لگایا کہ آفریدی فٹ اور ان فارم ہیں تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ آفریدی کی صلاحیت اور بہادری کے بارے میں مجھ سے بہتر کون جان سکتا ہے ؟
عرشی خان نے بتایا کہ اگر پی سی بی نے اپنا فیصلہ تین ہفتوں میں واپس نہ لیا تووہ پی سی بی کے فیصلے کے خلاف نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر برہنہ ہو کر دھرنا دیں گے ۔” آفریدی پاکستان کیلئے ایک سرمایہ تھے اور پاکستانی عوام کو بھی اپنے کپتان کیلئے آواز بلند کرنی چاہئیے “۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے کہ آفریدی کو اب کپتان نہ بنایا جائے اور یہ ذمہ داری کسی نوجوان کھلاڑی کو دیدی جائے مگر انہیں کرکٹ سے باہر کرنا سرا سر ناانصافی ہے ۔
دوسری جانب فرسٹ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی نے کراچی میں بات کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ انہوں نے بورڈ پر کسی معاہدے کے حوالے سے پریشر نہیں ڈالا اور نہ ہی پی سی بی کی جانب سے ان پر کوئی دباﺅ ہے مگر یہ ضرور ہے کہ کھلاڑیوں کو خوش اسلوبی سے ریٹائر ہونا چاہئیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے فیوچر کے بارے میں چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بھی مشاورت کی ہے جنہوں نے مجھے سوچنے کا مشورہ دیا ہے ۔
” میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ پاکستان میں دیگر ممالک کی نسبت کھلاڑیوں کے خوش اسلوبی سے ریٹائر ہونے کی روایت نہیں ہے کیونکہ ہر کھلاڑی زیادہ سے زیادہ وقت کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے اور میں بھی مختلف نہیں ہوں ۔شاہد آفریدی نے کہا کہ بہت سی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ پی سی بی اور سلیکٹرزکی جانب سے مجھے یو اے ای میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی سیریز کیلئے ٹی 20سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے جس کے بعد میں ریٹائرجاﺅنگا اور پی سی بی حکام اس ماہ کے احتتام پر مجھے دبئی میں فیئر ویل دیں گے ۔