ونڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی ہی ہوں گے
اس بات کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے آج لاہور میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والی ون ڈے سیریز کے لوگو کی نمائش کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کے لیے سلیکشن کمیٹی مکمل طور پر آزاد ہے جو کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کے بعد ہی ٹیم میں شمولیت یا عدم شمولیت کا فیصلہ کرتی ہے۔
شاہد آفریدی کی کرکٹ کیریئر سے باعزت رختصی کے حوالے سے ویسٹ انڈیز میں اعزازی میچ کھیلانے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سبحان احمد کا کہناتھا کہ اس بات کا فیئصلہ پی سی بی کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں 30 ستمبر بروز جمعہ کو کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ سے ہو گا جب کہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے میچ بال ترتیب 2 اکتوبر اور 5 اکتوبر کو ہوں گے۔
جب کہ تین ٹی ٹوئینٹی میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان ٹی ٹوئینٹی ٹیم کپتان سرفراز احمد کی سربراہی میں دبئی پہنچ چکی ہے جہاں پہلا میچ 23 ستمبر کو کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئیننٹی میچ بالترتیب 24 اور 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
اسی طرح تین پانچ روزہ میچوں کی سیریزکا پہلا میچ 13 اکتوبر سے 17 اکتوبر، دوسرا ٹیسٹ میچ 21 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک اور تیسرا ٹیسٹ میچ 30 اکتوبر سے 3 نومبر کے درمیان کھیلاجائے گا۔