انڈیا پہلی اننگز میں 318 رنز پر آؤٹ
کانپور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انڈیا نے اپنی پہلی اننگز 291 رنز نو کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ کیا تو 27 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد اس کی آخری وکٹ گر گئی۔
نیوزی لینڈ نے انڈیا کے 318 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز کا آغاز کر لیا ہے۔
انڈیا کی جانب سے پہلی اننگز میں مرلی وجے اور چتیشور پجارا نے نصف سنچریاں سکور کیں۔
مرلی وجے نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 65 جب کہ پجارا نے بھی آٹھ چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔ جبکہ کپتان وراٹ کوہلی صرف نو اور روہت شرما 35 رنز بنا سکے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنر تین تین، اور نیل ویگنر دو وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے۔
جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد پانچ ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔