کھیل و ثقافت

سابق کرکٹر باسط علی کی طبیعت بگڑ گئی

باسط علی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹرباسط علی کو شوگرلیول بڑھنے کی شکایت کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ماہر معالجین نے اُن کا معائنہ کیا،شوگر کے باعث سابق کرکٹر کی دائیں آنکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کے بعد انہیں مقامی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

ماہرمعالجین کی ٹیم نے باسط علی کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اور ایک دو دن زیر مشاہدہ رکھنے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔

واضح رہے جاوید میاں داد کے اسٹائل میں بلے بازی کرنے والے باسط علی پاکستان کی جانب سے 50 ایک روزہ میچز اور 19 پانچ روزہ میچز میں نمائندگی کرچکے ہیں وہ آج کل پاکستان کرکٹ بورڈ میں اعلی عہدے پر فرائض انجام دے رہے ہیں اور اسی سلسلے میں آج کل لاہور میں مقیم ہیں۔

خیال رہے سابق ٹیسٹ کرکٹرکافی عرصے سے ذیابیطس اوربلند فشار خون کے مرض میں مبتلا ہیں اور ایک ماہر معالج کے زیرعلاج بھی ہیں تا ہم آج شوگر لیول بڑھ جانے کے باعث انہیں اسپتال میں منتقل کرنا پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close