کھیل و ثقافت
پی ایس ایل 4، پشاور زلمی کے بلے باز صہیب مقصود انجری کا شکار
اسلام آباد: پشاور زلمی کی ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کے مطابق صہیب مقصود کی چھوٹی انگلی میں ہیرلائن فریکچر ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم تربیتی سیشن میں ان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور مزید فیصلہ کریں گے۔یاد رہے کہ 14 فروری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 17 مارچ تک جاری رہے گا اور اس کے 8 میچز پاکستان کے شہر کراچی اور لاہور میں بھی کھیلے جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل بھی شہر قائد میں ہوگا۔