کھیل و ثقافت

ہربھجن سنگھ کا بھارت سے رواں سال ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھارت سے رواں سال جون میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ نے بھی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا ۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان سرحد پار دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ ہمارے جوانوں کا خون بہت قیمتی ہے ، ہم اسے ضائع ہونے نہیں دیں گے۔انہوں نے اپنے دیش کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر حال میں اپنے ملک کے ساتھ کھڑے رہیں گے،آج ہم اپنے سپاہیوں کی بدولت زندہ ہیں اسی لیے ہم شہیدوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ ہر گِز ورلڈ کپ میچ نہیں کھیلنا چاہیے، ہمارا دیش پہلے ہے، ہمیں پڑوسی ملک سے کسی قسم کا بھی رشتہ رکھنے کی ضرورت نہیں۔ کھیل ہمارے لیے ضروری نہیں ہمارا ملک ہمارے لئے اہم ہے۔انہوں نے پاکستان کے خلاف مزید زہر اگلتے ہوئے کہا کہ بھارت اورپاکستان کے درمیان اگر ورلڈ کپ نہ بھی ہو تو بھارت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، بھارت خود بہت مضبوط ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close