کھیل و ثقافت

فٹبال ورلڈ کپ میں 48 ٹیموں کی شمولیت کی تجویز

فیفا کے صدر نے کہا کہ اس میں سے 16 ٹیمیں ایک ناک آؤٹ میچ کھیل کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گی۔ اس کے بعد 32 ٹیمیں گروپ میچز میں شرکت کریں گی پھر ناک آوٹ مرحلہ شروع ہوگا۔

صدارتی انتخاب کے اپنے ایک وعدے میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ ٹیم کی تعداد 40 کر دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اس بابت تنظیم کی مجلس عاملہ کے جنوری اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔

46 سالہ صدر نے کہا: ان خیالات کا بہترین حل چاہتے ہیں۔ رواں ماہ اس پر غور خوض کیا جائے گا اور سنہ 2017 تک ساری چیزیں طے پا جائیں گی۔

ہم نے اپنے خیالات پیش کر دیے اب دیکھتے ہیں کہ ان میں سے کون بہترین ہے۔

انفینٹینو نے سیپ بلیٹر کے استعفے کے بعد فروری میں فیفا کے صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔

ان کی تجاویز میں میزبان ملک میں ابتدائی ناک آؤٹ میں 32 ٹیمیں شرکت کریں گی اور فاتح ٹیم کو گروپ میں شامل کیا جائے گا جبکہ 16 دیگر بہترین ٹیموں کو گروپ میں براہ راست جگہ مل جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ اس طرح عام ورلڈ کپ کی طرح 32 ٹیمیں ہی رہیں گی لیکن اس جشن میں 48 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

انھوں نے کہا کہ فیفا دنیا بھر میں فٹبال کو فروغ دینا چاہتا ہے اور ورلڈ کپ اس کی سب سے بڑی تقریب ہے۔ یہ محض مقابلے سے زیادہ ہے، یہ سماجی تقریب ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close