کھیل و ثقافت

شراپووا پر پابندی کے خلاف اپیل کا فیصلہ متوقع

پانچ مرتبہ گرینڈ سلام جیتنے والی 29 سالہ روسی کھلاڑی ماریہ شراپووا پر ممنوعہ دوا کے استعمال کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی تھی۔

رواں برس جنوری میں ان کا آسٹریلین اوپن کے دوران میلڈونیم نامی دوا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ان پر دو سال کی پابندی لگا دی تھی۔

روس نے اپنی کھلاڑی پر پابندی کے خلاف اپیل کی تھی۔ روس کا مؤقف ہے کہ ماریا یہ دوا صحت کے مسائل کی وجہ سے سنہ 2006 سے استعمال کر رہی ہیں۔

ماریا شراپوا کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ دوا کھیل میں اپنی کارکردگی بڑھانے کے لیے استعمال نہیں کی۔

ثالثی عدالت کاس کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اعلان برطانوی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مذکورہ دوا پر جنوری 2016 میں پابندی لگائی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close