کھیل و ثقافت

شاداب خان کی ورلڈ کپ 2019ء میں شرکت مشکوک

لاہور: لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر ان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔  پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ روانگی سے پہلے دھچکا لگ گیا، قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے ہیں، لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ درست نہیں، شاداب خان کا دوبارہ ٹیسٹ کرایا جائے گا، رپورٹ درست نہ آئی تو شاداب خان کی ورلڈ کپ میں شمولیت مشکوک ہو جائیگی۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان کی میڈیکل رپورٹس مثبت آئی ہے، شاداب خان کو 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، شاداب خان دورہ انگلینڈ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، امید ہے لیگ اسپنر ورلڈکپ سے پہلے مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

واضح رہے 5 ٹیسٹ، 34 ایک روزہ اور 32 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لیگ اسپنر شاداب خان ورلڈکپ کیلیے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close