کھیل و ثقافت
اسپنر شاداب خان نے علاج کے ذریعے ہیپاٹائٹس وائرس کنٹرول کرلیا
لاہور: قومی اسپنر شاداب خان کی صحت کے حوالے سے پیش رفت ہوگئی، ہیپاٹائٹس سی کے شکار قومی کرکٹر علاج کے ذریعے وائرس کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگئے اور اب ورلڈ کپ سے قبل ان کی قومی سکواڈ میں دوبارہ شمولیت کا قوی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کی ورلڈ کپ 2019ء میں شرکت مشکوک
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی کی ہدایت پر شاداب خان کا راولپنڈی میں علاج جاری ہے آئندہ ہفتے شاداب خان کے ٹیسٹ دوبارہ لئے جائیں گے اورٹیسٹ رپورٹ کی روشنی میں ڈاکٹرز اپنی آراسے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کریں گے ،جس کے بعد شاداب خان دوبارہ ٹریننگ شروع کرینگے ۔