کھیل و ثقافت

انڈیا نے ایران کو شکست دے کر کبڈی ورلڈ کپ جیت لیا

فائنل میں انڈیا نے ایران کو 29 کے مقابلے 38 پوائنٹس سے شکست دی جس نے پورے ٹورنامنٹ میں بہتر کبڈی کا مظاہرہ کیا تھا اور ٹائٹل کے لیے اہم ٹیم خیال کی جانے لگی تھی۔

ایران کے مقابلے میں انڈیا کو اپنے پہلے ہی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں اس وقت اپ سیٹ کر دیا تھا جب اس نے فیورٹ انڈیا کو 34-32 سے شکست دی تھی۔

خیال رہے کہ اس ورلڈ کپ میں پاکستان کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئي تھی جس پر پاکستان نے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

انڈیا کی جیت کے ہیرو اجے ٹھاکر رہے جنھوں نے 17 بار کے ریڈ میں 12 پوائنٹس حاصل کیے۔

میچ کے دوران ایران نے اپنے مضبوط ڈیفینس اور زوردار حملے کے دم پر ٹائم آؤٹ تک 18-13 کی برتری حاصل کر رکھی تھی۔

اس وقت ناظرین سے کھچا کھچ بھرے سٹیڈیم میں سناٹا چھایا ہوا تھا۔

ایران کے ابو الفضل، معراج شیخ اور غلام عباس نے اپنے ریڈ اور ہلے سے مسلسل پوائنٹس حاصل کر کے ہندوستان پر مستقل دباؤ بنا رکھا تھا۔

ڈیفینس میں بھارت کے کپتان انوپ کمار، منجیت، سرجیت اور سندیپ نروال مسلسل غلطیاں کرتے رہے۔

لیکن جیسے ہی دوسرا ہاف شروع ہوا، اجے ٹھاکر نے ایران نے معراج کو آؤٹ کر دیا اور انڈیا کی ٹیم میں نیا جوش پیدا کیا۔

اس کے بعد انڈین ٹیم نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ یہاں تک کہ بھارت نے دو بار ایران کو آل آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ایران اور انڈیا کے درمیان سنہ 2004 اور 2007 میں بھی فائنل میں مقابلہ ہو چکا ہے اور دونوں میں ہی انڈیا  کو فتح ملی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close