کھیل و ثقافت

سرفرازاحمد نے اپنی کپتانی کے حوالے سے ایسا بیان دیدیا کہ پی سی بی ذمہ دار بھی حیران رہ گئے

کراچی:  کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ کپتانی کے حوالے سے میرے فیصلے کی اہمیت نہیں تاہم اس حوالے سے فیصلہ پی سی بی کرے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ نے ہماری ورلڈکپ کمپین پر اثر ڈالا، رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں رسائی نہ پا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف اچھا نہ کھیلے اور شکست پر افسوس ہوا، بھارت کے میچ کے بعد بہت سخت صورتحال تھی تاہم پورے ٹورنامنٹ میں ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی پوری سپورٹ رہی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ پہلے پانچ میچز میں کارکردگی اچھی نہ رہی تاہم آخری 4 میچز میں کارکردگی اچھی تھی، ٹیم میں گروپ بندی کی بات درست نہیں، اپنے لڑکوں سے کارکردگی پر بات کی، بلا جواز تنقید درست نہیں، جب برا کھیلتے ہیں تو تنقید ہی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کپتان سرفراز احمد کی فاش غلطیوں کا جواب کون دے گا؟

کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ اپنے نمبر پر بیٹنگ کروں تو اچھی پرفارمنس دیتا ہوں، اپنی ٹیم پر اعتماد تھا، بطور ٹیم ہم نے فائٹ کی جب کہ کپتانی کے حوالے سے میرے فیصلے کی اہمیت نہیں، فیصلہ پی سی بی کرے گا جب کہ شعیب ملک کو آخری میچ میں موقع دینے کی خواہش دی تھی مگر ایسا نہ ہو سکا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اہلیت کی بنیاد پر کھلاڑی ٹیم میں جگہ بنائیں گے، ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے بورڈ فیصلے کررہا ہے، 4 روزہ کرکٹ کو تقویت دینا ہوگی جب کہ عابد علی، آصف علی، احمد شہزاد اور عمر اکمل کی ٹیم میں جگہ بن سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close