کھیل و ثقافت

بھارتی بولر محمد شامی پر نوجوان دوشیزہ کا جنسی ہراسانی کا الزام

ممبئی: بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی پر سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صوفیہ نامی خاتون نے اپنی پوسٹ میں بھارتی بولر محمد شامی کے پیغام کا اسکرین شاٹ لگا کر لکھا کہ کوئی مجھے بتاسکتا ہے کہ 1.4 ملین فالوروز رکھنے والا یہ اجنبی کرکٹر مجھے کیوں بار بار میسیجز کر رہا ہے۔

خاتون کی پوسٹ پر موجود اسکرین شاٹ سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ خاتون کو بار بار میسیج کرکے تنگ کرنے والا صارف کوئی اور نہیں بھارتی کرکٹر محمد شامی ہے اور یہ اُن کا آفیشل اکاؤنٹ ہے۔

Shami 2

صوفیہ نامی خاتون کی پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور صارفین نے محمد شامی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہی وجہ ہے محمد شامی کیوں ٹیم سے باہر ہیں جب کہ ایک صارف نے لکھا کہ سب شامی کو ڈھونڈ رہے ہیں اور شامی یہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یہ ہیں وہ لڑکیاں جن کیساتھ اس کا چکر چل رہا ہے اور، محمد شامی کی اہلیہ حسین جہان نے ”دھماکہ“ کردیا، تمام تصاویر شیئر کرکے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

واضح رہے کہ محمد شامی اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی متنازع رہے ہیں۔ اس سے قبل محمد شامی پر ان کی اہلیہ نے بھی غیر ازدواجی تعلقات رکھنے اور میچ فکسنگ کا الزام لگایا تھا۔ محمد شامی میچ فکسنگ کے الزامات سے تو بری ہوگئے تاہم ان کی اہلیہ نے علیحدگی لے لی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close