کھیل و ثقافت

نیوزی لینڈ کے کپتان اور سری لنکن اسپنر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

 گال میں ٹیسٹ کے دوران آفیشلز نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور سری لنکن اسپنر اکیلا دنن جیا کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 اگست تک گال میں کھیلا گیا۔

دو ٹیسٹ کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے مہمان کیوی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

گال ٹیسٹ کے دوران کیوی کپتان کین ولیمسن اور سری لنکن اسپنر اکیلا دنن جیا کے بولنگ ایکشن کو میچ آفیشلز نے مشکوک قرار دیتے ہوئے اپنی رپورٹ آئی سی سی کو پیش کردی ہے۔

میچ آفیشلز کی جانب سے بولنگ ایکشن رپورٹ کرنے کے بعد اب دونوں کھلاڑیوں کو 14 روز کے اندر اندر اپنا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

بولنگ ایکشن ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک دونوں کھلاڑی بولنگ جاری رکھ سکیں گے۔

یاد رہے کہ سری لنکا کے بولر اکیلا دنن جیا نے گال ٹیسٹ میں مجوعی طور پر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close