کھیل و ثقافت
پہلی تھل جیپ ریلی ،صاحبزادہ سلطان نے جیت لی
تھل :پہلی تھل جیپ ریلی صاحبزادہ سلطان نے جیت لی ہے ایک سو اکانوے کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ دو گھنٹے چھبیس منٹ، دس سیکنڈ میں طے کیا کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق تھل کے علاقے میں جاری پہلی جیپ ریلی اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے ۔ تھل کی پہلی جیپ ریلی صاحبزادہ سلطان جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ اسدکھوڑو دوسرے نمبر پر رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس ریس میں نادر مگسی کیلئے توقع کی جارہی تھی کہ وہ ریس جیت جائیں گے لیکن نادر مگسی اور رونی پٹیل کی گاڑیاں خراب ہونے کی وجہ سے وہ ریس سے باہر ہوگئے جس کے بعد صاحبزادہ سلطان نے یہ ریس اپنے نام کر لی جبکہ انہوں نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 26منٹ دس سکینڈ میں طے کیا جبکہ رونی پٹیل گاڑی اسد کھوڑو دوسرے نمبر پر رہے ہیں