انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت
آمنہ شیخ اور محب مرزا میں علیحدگی ہوگئی
لاہور: پاکستانی اداکار محب مرزا نے اپنی اہلیہ سے راہیں جدا کرنے کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ آمنہ شیخ اور محب مرزا کا ازدواجی رشتہ ختم ہوگیا اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔
دونوں اداکاروں نے اس معاملے پر بالکل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی اور کوئی بھی علیحدگی کی تصدیق نہیں کررہا تھا البتہ اب محب نے اہلیہ سے راہیں جدا کرنے کی تصدیق کی۔
محب مرزا نے بتایا کہ وہ اور آمنہ اب علیحدہ علیحدہ رہتے ہیں جبکہ اُن کی ایک بیٹی بھی ہے اور اب زندگی بہترین چل رہی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی اداکار جوڑی 14 برس قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی۔ دونوں کی شادی 2005 میں ہوئی اور دس برس بعد 2015 اُن کے ہاں میسا (بیٹی) کی پیدائش ہوئی۔
یہ بھی یاد رہے کہ آمنہ شیخ گزشتہ کئی عرصے سے ٹی وی اسکرین سے غائب ہیں، اُن کی آخری فلم 2018 میں ریلیرز ہوئی تھی۔