Featuredکھیل و ثقافت

الیسا ہیلی اور الیسی پیری کی عمدہ کارکردگی

پرتھ : ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی کھلاڑیوں الیسا ہیلی اور الیسی پیری نے میلبورن میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

الیسا ہیلی اور الیسی پیری نے ویمنز بگ بیش میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ الیسا ہیلی نے صرف 52 گیندوں پر سنچری سکور کی جبکہ پیری کے ساتھ مل کر انہوں نے 199 رنز کی شراکت داری بھی قائم کی جس بدولت ان کی ٹیم 45 رنز سے فاتح رہی۔

آخری اوور کا آغاز ہوا تو ہیلی 89 کے انفرادی سکور پر کھیل رہی تھیں اور جب انہیں سٹرائیک ملا تب 3 گیندیں باقی تھیں، انہوں نے ان تمام گیندوں کو باؤنڈری کے باہر بھیج کر اپنی اننگز 106 تک پہنچائی اور رواں مہینے اپنی تیسری سنچری مکمل کی، اس سے قبل وہ سری لنکا کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سنچری سکور کرچکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close