کھیل و ثقافت

پی ایس ایل کو کمپنی بنادیا، زیادہ ڈائریکٹرز پی سی بی کے ہونگے

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ پی سی بی کی گورننگ باڈی نے پی ایس ایل کو کمپنی بنانے کی منظوری دے دی ہے،پی ایس ایل کے زیادہ ڈائریکٹرز پی سی بی کے ہونگے،کمپنی بورڈ کی نگرانی میں کام کرے گی،دنیا کے زیادہ تر بورڈ پرائیویٹ سیکٹرز کے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کی گورننگ باڈی نے پی ایس ایل کو کمپنی بنانے کی منظوری دے دی ہے،پی ایس ایل کے زیادہ ڈائریکٹرز پی سی بی کے ہونگے،دنیا کے زیادہ تر بورڈ پرائیویٹ سیکٹرز کے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں سخت مقابلہ ہوگا،اللہ کا شکر ہے کہ ٹیم کی کارکردگی بہتر رہی ہے،ایم سی سی نے خط لکھ کر ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ہے،ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت پر ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز مشکل ہوگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ پی سی بی اسکول چیمپین شپ میں اس بارنجی اسکولز بھی شامل ہوں گے،لٹل ماسٹرحنیف محمد کے نام پرگراو¿نڈیایادگاربنانےکا فیصلہ کیا ہے،پی سی بی کا بورڈ اجلاس جنوری 2017 میں پھر ہوگا،سہولتوں کی عدم دستیابی کے باوجود فاٹاسے اچھے کھلاڑی نکل رہے ہیں،فاٹا،بلوچستان اور آزاد کشمیر کو خاص توجہ دیں گے ،کرکٹ کےلیے تین ریجنز کو خاص طور پر توجہ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے پاک بھارت ویمن چیمپین شپ کا معاملہ ایونٹ کمیٹی کے سپرد کردیا،ویمن چیمپین شپ کی ٹاپ 4ٹیمیں آیندہ سال ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کریں گی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close