پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیل کا پہلا روز بارش کے باعث منسوخ ،
کرائسٹ چرچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بار ش کی نذر ہو گیا جس کے بعد ایک بھی گیند کا کھیل نہ ہو سکا ۔ بارش کے بعد امپائز نے آخری مرتبہ گراﺅنڈ کا دورہ کیا اور پہلے دن کا کھیل منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد اب ٹاس بھی کھیل کے دوسرے روز ہی کیا جاسکے گا۔
اس دورے کے دوران پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کے بعد پاکستان دورہ آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو جائے گا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف اس کی آخری ٹیسٹ سیریز جو گذشتہ سال متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی تھی اس کے لیے بڑا دھچکہ ثابت ہوئی تھی جس میں نیوزی لینڈ نے شارجہ ٹیسٹ اننگز اور 80 رنز سے جیت کر سیریز برابر کردی تھی
نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت میں تین صفر سے ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد اپنے ہوم گراو¿نڈ پر کھویا ہوا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کرے گی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اپنے ہوم گراو¿نڈ پر ریکارڈ اچھا رہا ہے۔ گذشتہ پانچ سال کے دوران وہ صرف آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہاری ہے۔اس عرصے میں اس نے ویسٹ انڈیز، بھارت اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتی ہیں جب کہ پاکستان اور انگلینڈ سے سیریز برابر رہی ہیں۔