کھیل و ثقافت

باکسر محمدوسیم نےفلپائنی باکسر کو شکست دے دی

باکسنگ کی دنیا کے ابھرتے ہوئےاسٹار پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جنوبی کوریا میں ورلڈ باکسنگ کونسل سلورچمپئن شپ میں فلپائنی باکسر کو دھول چٹادی اور اس طر ح انہوں نے ایک اور فتح اپنے نام کی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ان کا حریف باکسر ایک سخت کھلاڑی ہے اور وہ ایک اچھی فائٹ کی امید کر رہے ہیں

پاکستانی باکسر کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس مقابلے کے لیے دو مہینے خاص ٹریننگ کی ہے جس سے کے بعد وہ جسمانی اور ذہنی طور پر تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ باکسنگ ایک مشکل کھیل ہے جس کے لیے جسمانی صحت اور ٹریننگ کا خرچ تعاون کے بغیر پورا کرنا ممکن نہیں ہے۔

پاکستانی باکسرمحمد وسیم پروفیشنل باکسر بننے کے بعد امریکہ کے شہر لاس ویگس میں مقیم ہیں جہاں وہ مشہور باکسر فلائیڈ مے ویدر کے ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ کرتے ہیں اور فلائیڈ مے ویدر کے چچا جیف مے ویدر ان کےٹرینر ہیں۔

یاد رہے کہ محمد وسیم نے جولائی میں فلپائن کے باکسر جیدر اولیوا کو شکست دینے کے بعد ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور فلائی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھاجبکہ 2014 میں کامن ویلتھ گیمز میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستانی باکسرمحمد وسیم فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے والے پہلے جنوبی ایشیائی کھلاڑی ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close